کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 279
کے آخر میں پڑھی جانے والی دعاؤں میں سے ہے۔ 46۔ وضو کے بعد کی دُعا: ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ جس نے اچھی طرح وضو کیا اور پھر یہ کہا: (( اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ )) ’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘ اِس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ جس سے چاہے داخل ہو۔ [1] 47 ۔دوسری دُعا:
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۳۴) سنن أبي داود، رقم الحدیث (۱۶۹) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۵۵) سنن النسائي، رقم الحدیث (۱۴۸) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۴۷۰) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۲۰۴۳)