کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 277
لَلَاحِقُوْنَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِاَھْلِ بَقِیْعِ الْغَرْقَدِ )) [1] ’’اے مومن لوگو! تم پر سلامتی ہو اور تمھیں وہ مل گیا، جس کا تم سے وعدہ تھا اور ہم بھی جب اللہ نے چاہا آپ سے آملیں گے۔ اے اللہ! بقیع الغرقد کے آسودہ گان کی مغفرت فرما۔‘‘ 43 ۔یا پھر یہ دعا کریں: (( اَلسَّلَامُ عَلٰی اَھْلِ الدِّیَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَیَرْحَمُ اللّٰہُ الْمُسْتَقْدِمِیْنَ مِنَّا وَالْمُسْتَاخِرِیْنَ وَاِنْ شَآئَ اللّٰہُ بِکُمْ لَلَاحِقُوْنَ )) [2] ’’اس شہرِ خاموشاں کے مومن و مسلمان باسیوں پر سلامتی ہو، اللہ تعالیٰ ہم میں سے پہلے چلے جانے والے اور پیچھے رہ جانے والوں پر رحم فرمائے اور ان شاء اللہ ہم بھی آپ سے ضرور آملیں گے۔‘‘ 44 ۔وضو کی دعائیں: ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’بِسْمِ اللّٰہِ‘‘
[1] صحیح مسلم (۴؍ ۹۴) سنن البیھقي (۵؍ ۲۴۹) ابن السنّي (۵۹۷) [2] صحیح مسلم (۴/ ۹۴)