کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 271
وَاَعِذْہُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ )) [1] ’’اے اللہ! اسے بخش دے اور اس پر رحم فرما اسے عافیّت دے اور اسے معاف فرما، اس کی ضیافت و مہمانی بہتر کر، اس کی قبر کو فراخ کر دے اور اس کے گناہوں کو پانی، برف اور اولوں سے دھودے اور اسے گناہوں سے اس طرح پاک کردے جس طرح سفید کپڑا میل کچیل سے پاک کیا جاتا ہے۔ اور اسے اس دُنیاوی گھر سے بہتر گھر، اور یہاں کے اہل و عیال سے بہتر لوگ اور یہاں کے جوڑے سے بہتر جوڑا عطافرما، اور اسے جنت میں داخل کر اور عذابِ قبر و عذابِ جہنم سے پناہ دے۔‘‘ 32 ۔تیسری دُعا: (( اَللّٰھُمَّ اِنَّ فُلَانَ بْنَ فُلَانٍ فِیْ ذِمَّتِکَ وَحَبْلِ جَوَارِکَ فَقِہٖ فِتْنَۃَ الْقَبْرِ وَ عَذَابَ النَّارِ وَاَنْتَ اَھْلُ
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۹۶۳) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۱۰۲۵) سنن النسائي، رقم الحدیث (۱۹۸۴) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۱۵۰۰)