کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 268
ثنا و استفتاح: صحیح بخاری اور دیگر کتب میں وارد اس حدیث میں تکبیرِ تحریمہ کے بعد سورۃ الفاتحہ اور کوئی دوسری سورت پڑھنے کا ذکر آیا ہے، ثنا و استفتاح کا ذکر ہی نہیں آیا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نمازِجنازہ میں ثنا اور استفتاح کا پڑھنا مشروع نہیں۔ شافعیہ و حنابلہ اور دیگر ائمہ و فقہا کا یہی مسلک ہے۔ [1] سرّی قراء ت: 27 ۔بعض احادیث کی رو سے صحیح تر بات یہ ہے کہ نمازِ جنازہ میں امام کی قراء ت سراً یعنی بلا آواز ہو۔ فجر و مغرب اور عشا و جمعہ کی طرح جہراً (بلند آواز سے) نہ ہو۔ [2]
[1] أحکام الجنائز للألباني (ص: ۱۱۹) الإنصاف في مسائل الخلاف (۲؍ ۵۲۰) المغني لابن قدامۃ (۶؍ ۴۸۵) الروضۃ الندیۃ شرح الدرر البھیۃ للشوکاني و نواب صدیق حسن خان (۱؍ ۲۵۱، ۲۵۲) [2] سنن النسائي، رقم الحدیث (۱۹۸۹)