کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 248
سے اصل کتاب کے نمبر ۶۲ کے تحت بھی تفصیل گزری ہے۔ 67۔ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا کہ میں ہر نماز کے بعد یہ دونوں سورتیں پڑھا کروں۔ [1] 68۔ ترمذی میں معوِّذتَین کا لفظ ہے، جب کہ ابو داود، ابن حبان اور ابن خزیمہ میں معوِّذات کا لفظ ہے جو کہ جمع کا صیغہ ہے اور اس شکل میں سورۃ الاخلاص ﴿ قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾ بھی شامل ہو جاتی ہے۔
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۱۵۲۳) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۲۹۰۳) صحیح ابن حبان (۵/ ۳۴۴) صحیح ابن خزیمۃ (۱/ ۳۷۲) مسند أحمد (۴/ ۱۵۵) حدیثٌ صحیح۔