کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 247
سے محبت ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تجھے اس کی محبت جنت میں داخل کر دے گی۔‘‘ [1] 65۔ ایک آدمی کو اس سورت کی محبت کے ساتھ بہ کثرت تلاوت پر فرمایا: ’’اسے کہہ دو کہ اللہ اس سے محبت کرتا ہے۔‘‘ [2] سوتے وقت اپنے آپ کو دَم کرنا: 66۔ مُعوِّذتَین یعنی قرآن کریم کی آخری دو سورتوں ﴿ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ کامل اور ﴿ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾ کامل کی بھی بڑی فضیلت ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بستر پر سوتے وقت یہ دونوں سورتیں پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں پھونک مار کر دونوں ہاتھوں کو سر اور چہرے کے بعد سامنے والے اعضا جسم اور پھر جہاں جہاں تک ہاتھ پھیر سکتے، سارے جسمِ اطہر پر تین مرتبہ ہاتھ پھیرتے تھے، جیسا کہ صحیح بخاری و مسلم کے حوالے
[1] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۲۹۰۱) [2] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۶۹۴۰) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۸۱۳)