کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 246
میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعدد ارشادات ہیں، جن میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’اس کی تلاوت کا ثواب ایک تہائی قرآن (دس پاروں) کی تلاوت کے برابر ہے۔‘‘  62 ۔ایک آدمی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ﴿ قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾ پڑھتے سُنا تو فرمایا: ’’اس کے لیے جنت واجب ہوگئی۔‘‘  63 ۔ایک صحابی رضی اللہ عنہ ہر رکعت میں کوئی سورت پڑھتا تو ساتھ ہی سورۃ الاخلاص بھی پڑھ لیتا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بشارت دی: ’’اس سورت کی محبت نے تجھے جنت میں داخل کر دیا ہے۔‘‘  64 ۔ایک دوسرے صحابی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ مجھے اس سورت