کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 236
طرف سے کسی کو ہمارا مدد گار مقرر کر۔‘‘ -39 ﴿ رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ﴾ [الأعراف: ۱۲۶] ’’اے ہمارے رب! ہم پر صبر و استقامت کے دہانے کھول دے اور ہمیں مسلمان ہونے کی حالت میں فوت کر۔‘‘ 40۔ ﴿ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ 0 وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ﴾ [یونس: ۸۵۔ ۸۶] ’’اے ہمارے پروردگار! ہمیں ان ظالموں کے لیے فتنہ نہ بنااور اپنی رحمت سے ہمیں قومِ کفار سے نجات عطا فرما۔‘‘ -41 ﴿ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَىٰ وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي ۖ إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ﴾ [الأحقاف: ۱۵] ’’اے میرے رب! مجھے توفیق دے کہ تو نے جو احسانات مجھ پر اور میرے والدین پر کیے ہیں ان کا شکر ادا کروں اور وہ نیک عمل کروں کہ جن کو تو پسند کرے اور میرے