کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 234
ڈالنا، جیسا کہ تو نے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا، پروردگار! جو بوجھ اُٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں، وہ ہم سے نہ اُٹھوانا، اے پروردگار! ہمارے گناہوں سے درگزر فرما اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، تو ہی ہمارا مالک ہے اورکافروں کے مقابلہ میں ہمیں فتح و نصرت عطا فرما۔‘‘ 34۔ ﴿ رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ﴾ [آل عمران: ۸] ’’اے ہمارے رب! جب تو نے ہمیں ہدایت سے نوازا ہے تو اس کے بعد ہمارے دلوں میں کجی پیدا نہ کرنا اور ہمیں اپنے ہاں سے نعمت عطا فرما تُو تو بڑا عطا فرمانے والا ہے۔‘‘ 35۔ ﴿ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ﴾ [آل عمران: ۱۴۷] ’’اے ہمارے رب! ہمارے گناہ اور ہمارے کاموں میں ہم سے ہونے والی زیادتیاں ہمیں معاف کردے اور ہمیں ثابت قدم رکھ اور کافروں پر فتح عنایت فرما۔‘‘