کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 231
سے تنگ آکر یہ دعا کی تھی: 25۔ ﴿ رَبِّ ابْنِ لِي عِندَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ﴾ [التحریم: ۱۱] ’’اے میرے رب! میرے لیے اپنے پاس جنت میں گھر بنا دے۔‘‘ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حواریوں کی دُعا: 26۔ ﴿ رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ﴾ [آل عمران: ۵۳] ’’اے ہمارے رب! جو فرمان تونے نازل کیا، ہم نے مان لیا اور رسول کی پیروی قبول کی، ہمارا نام گواہی دینے والوںمیں لکھ لے۔‘‘ اصحابِ کہف کی دُعا: 27۔ ﴿ رَبَّنَا آتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا﴾ [الکھف: ۱۰] ’’اے ہمارے پروردگار! ہم پراپنے ہاں سے رحمت نازل فرما اور ہمارے کام میں درستگی کے سامان مہیّا فرما۔‘‘