کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 225
حضرت زکریا علیہ السلام کی دُعائیں اور نمبر (۴۶) والی بھی کرے۔ ﴿ رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ﴾ [الصّافات: ۱۰۰] ’’اے میرے پردردگار! مجھے وہ اولاد عطا فرما جو سعادت مندوں (نیکو کاروں) میں سے ہو۔‘‘ 10۔ ﴿ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴾ [الممتحنہ: ۵] ’’اے ہمارے پروردگار! ہمیں کافروں کے ہاتھوں عذاب نہ دلانا اور ہماری مغفرت فرما، بے شک تو غالب حکمت والا ہے۔‘‘ دعائے حضرت زکریا علیہ السلام : نمبر (۹) کے تحت گزری دعائے حضرت ابراہیم خلیل علیہ السلام نمبر (۴۶) والی دعا کے ساتھ ہی یہ دُعائیں بھی نرینہ اولاد کے لیے کریں: 11۔ ﴿ رَبِّ هَبْ لِي مِن لَّدُنكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً ۖ إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ﴾ [آل عمران: ۳۸]