کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 222
خسارہ پانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔‘‘ دُعائے حضرت نوح علیہ السلام : 2۔ ﴿ رَّبِّ أَنزِلْنِي مُنزَلًا مُّبَارَكًا وَأَنتَ خَيْرُ الْمُنزِلِينَ﴾ [المؤمنون: ۲۹] ’’اے میرے پردردگار! مجھے مبارک جگہ اتارنا اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے۔‘‘ ﴿  رَّبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَن دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا تَبَارًا ﴾ [نوح: ۲۸] ’’اے میرے پردردگار! مجھے اور میرے ماں باپ کو اور جو ایمان لاکر میرے گھر میں آئے اس کو اور تمام مومن مردوں اور عورتوں کو بخش دے اور ظالم لوگوں کے لیے اور زیادہ تباہی بڑھا۔‘‘ ﴿ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانتَصِرْ﴾ [القمر: ۱۰] ’’(اے اللہ!) میں (دشمن کے مقابلے میں) مغلوب و کمزور ہوں تو ان سے میرا بدلہ لے۔‘‘