کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 201
اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ )) ’’اے اللہ! تو اپنی تعریفوں کے ساتھ پاک ہے میں شہادت دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تجھ سے مغفرت طلب کرتا اور تیری طرف متوجہ ہوتا (توبہ کرتا) ہوں۔‘‘  179۔ دوسری حدیث میں ہے: ’’اگر کسی نیک مجلس میں ہوگا تو یہ دعا بھی اُسی کے تابع ہوجائے گی۔ اور اگر کسی مخلوط مجلس میں ہوگا تو یہ دعا اس کا کفارہ بن جائے گی۔‘‘  لمحۂ فکریہ: 180۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’کوئی قوم جب کسی ایسی مجلس سے اُٹھے جس میں انھوں نے اللہ کا سرے سے ذکر ہی نہ کیا ہو تو وہ گویا گدھے کی مُردار