کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 200
اور جب مُرغ کی بانگ سنو تو اللہ سے اس کے فضل کا سوال کرو، اس نے فرشتے کو دیکھاہے۔‘‘ [1] 177 ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’جب تم رات کو کتے کا بھونکنا اور گدھے کا ہنہنانا سنو تو ان سے اللہ کی پناہ طلب کرو (’’اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔‘‘ پڑھو) وہ ایسی چیز دیکھتے ہیں جسے تم نہیں دیکھ رہے ہوتے۔‘‘ [2] مجلس سے اُٹھتے وقت: 178 ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص کسی مجلس میں بیٹھے اور بہ کثرت باتیں کرے اور اُٹھنے سے پہلے یہ دعا پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ اس کی وہ تمام خطائیں معاف کر دیتا ہے جو انجانے میں اس سے سرزد ہوگئیں: (( سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۳۱۲۷) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۷۲۹) [2] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۵۱۰۳) مسند أحمد (۳/ ۳۰۶) الأدب المفرد، رقم الحدیث (۱۲۳۴)