کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 199
بدل دیا۔ زینب کانام برّہ تھا، اسے کہا گیا کہ وہ خود ستائشی کرتی ہے، اس کا نام زینب رکھ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہا جانا مکروہ سمجھتے تھے کہ ’’وہ برّہ (نیکوکار) کے ہاں سے نکلا۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے پوچھا: تیرا نام کیا ہے ؟ اس نے کہا: حزَن (مشکل) فرمایا: تیرا نام سہل ہے اور عاصیہ (نافرمان) کا نام بدل کر جمیلہ رکھ دیا۔ ایک آدمی سے پوچھا تیرا نام کیا ہے؟ اس نے کہا، اصرم (مفلس و محتاج) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیرا نام زُرعہ (بیج و کھیتی) ہے اور عفرہ (خاک زار) نامی قطعۂ زمین کو خضرہ (سبز زار) کا نام دے دیا۔ [1] مُرغ، گدھے اور کتے کی آواز سن کر: 176 ۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم گدھے کی ہنہناہٹ سنو تو (( اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطنِ الرَّجِیْمِ )) پڑھو، اس نے شیطان کو دیکھا ہے۔
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۱۴۱) سُنن أبي داود، کتاب الأدب (۴۹۵۲، ۴۹۵۴، ۴۹۵۶) طبراني في المعجم الصغیر۔