کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 198
عقیقہ: 172۔ حضرت عمَرو بن شعیب سے، ان کے والد سے، ان کے دادا سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے: ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ’’ولادت کے ساتویں دن بچّے کا نام رکھنے، سر کے بال اتار نے (اور ان کے برابر چاندی صدقہ کرنے) اور عقیقہ کرنے کا حکم دیا۔‘‘ [1] 173۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لختِ جگر ابراہیم، ابو موسی کے بیٹے ابراہیم، ابو طلحہ کے بیٹے عبداللہ اور ابو اسید کے بیٹے منذر رضی اللہ عنہم کی ولادت کے وقت ان کے نام رکھے۔ [2] اللہ کے محبوب نام: 174۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں محبوب ترین نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں۔ [3] 175۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکروہ ناموں کو اچھے ناموں سے
[1] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۲۸۳۲) حدیث حسن۔ [2] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۱۳۰۳) وغیرہ۔ [3] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۱۳۲)