کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 197
بچے کی ولادت پر اذان: 170۔ حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ جب حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا نے (حضرت) حسن بن علی ( رضی اللہ عنہما ) کو جنم دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے کان میں اذان کہی۔  گھٹّی: 171 ۔سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ’’نو مولود بچے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے جاتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لیے برکت کی دعا فرماتے اور انھیں گھٹی دیتے۔‘‘