کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 195
دیتے تو یہ فرماتے: (( بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ وَبَارَکَ عَلَیکَ وَجَمَعَ بَیْنَکُمَا فِیْ خَیْرٍ )) [1] ’’اللہ تعالیٰ تیرے لیے مبارک کرے اور تجھ پر برکت نازل فرمائے اور تم دونوں کو بھلائی میں اکٹھا کرے۔‘‘ آدابِ زفاف اور صالح اولاد: 168۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تم میں سے کوئی جب کسی عورت سے شادی کرے یا غلام خریدے تو یہ دعا کرے: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسئَلُکَ خَیْرَھَا وَ خَیْرَ مَا جَبَلْتَھَا عَلَیْہِ وَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّ مَا جَبَلْتَھَا عَلَیْہِ )) ’’اے اللہ! میں تجھ سے اس کی اور اس کی جبلّت وفطرت کی بھلائی چاہتا ہوں اور تجھ سے اس کے اور اس کی جبلّت کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔‘‘
[1] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۱۰۹۱) حدیث حسن صحیح علیٰ شرطِ مسلم کما قال الحاکم و وافقہٗ الذہبي۔