کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 193
وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ ۚ إِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا﴾[النساء: ۱] ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا ﴿٧٠﴾ يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَمَن يُطِعِ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا﴾ [الأحزاب: ۷۰۔ ۷۱] ’’ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے، ہم اسی کی حمد و ثنا کرتے ہیں، اسی سے مدد مانگتے ہیں اور اسی سے مغفرت طلب کرتے ہیں۔ اپنے نفس کی شرارتوں اور اعمال کی برائیوں سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں۔ جسے وہ ہدایت دے اُسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور جسے وہ گمراہ کر دے، اس کا کوئی ہادی نہیں بن سکتا۔میں شہادت دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ وحد ہٗ لاشریک ہے اور میں شہادت دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔