کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 185
ساتھ والی انگلی کے درمیان گراتے۔ پھر پانی دیا گیا، جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نوش فرماکر اپنی دائیں جانب بیٹھے شخص کو دے دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جانے لگے تو میرے باپ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کی لگام پکڑ کر عرض کی کہ ہمارے لیے دعا فرمائیں، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا فرمائی: (( اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَھُمْ فِیْمَا رَزَقْتَھُمْ وَاغْفِرْ لَھُمْ وَارْحَمْھُمْ )) [1] ’’اے اللہ! انھیں تو نے جو رزق دیا ہے، اس میں برکت عطا، کر ان کی مغفرت فرما اور ان پر رحم کر۔‘‘ 154۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت سعدبن عبادہ رضی اللہ عنہ کے ہاں تشریف فرما ہوئے۔ وہ روٹی اور زیتون کا تیل لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا تناول فرمایا اور یہ پڑھا: (( اَفْطَرَ عِنْدَکُمُ الصَّآئِمُوْنَ وَ اَکَلَ طَعَامَکُمُ الْاَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَیْکُمُ الْمَلٰئِکَۃُ )) [2]
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۰۴۲) [2] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۳۸۵۴)