کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 177
﴿ سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَـٰذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ ﴿١٣﴾ وَإِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ﴾ [الزخرف: ۱۳، ۱۴] } ’’پاک ہے وہ ذات جس نے یہ جانور ہمارے ماتحت کر دیا، ورنہ ہم اس کی طاقت رکھنے والے نہیں تھے اور ہمیں اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔‘‘ پھر تین مرتبہ ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ‘‘ کہا۔ اس کے بعد تین مرتبہ ’’اَللّٰہُ اَکْبَرُ‘‘ کہا، بعد میں یہ دعا کی: (( سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذَّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ )) ’’تو پاک ہے، اے اللہ! میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا ہے، تو میری مغفرت فرما دے، کیوںکہ تیرے سوا کوئی بخشنے والا نہیں۔‘‘ پھر آپ رضی اللہ عنہ ہنس دیے، کہا گیا: اے امیرالمومنین رضی اللہ عنہا ! آپ کس بات پر ہنسے ہیں؟ فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح کیا، جیسے میں نے کیا ہے، پھر