کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 175
یہی دعا ذکر کی گئی ہے۔ [1] 140۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں سفر پر جا رہا ہوں، مجھے توشۂ سفر عنایت فرمائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( زَوَّدَکَ اللّٰہُ التَّقْوٰی )) ’’اللہ تعالیٰ تقوے کو تیرا توشہ بنا دے۔‘‘ اس نے کہا: مزید کچھ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( وَغَفَرَ ذَنْبَکَ )) ’’اور تیرے گناہوں کی مغفرت فرمائے۔‘‘ اس نے کہا: کچھ اور، تو فرمایا: (( وَیَسَّرَلَکَ الْخَیْرَ حَیْثُمَا کُنْتَ )) [2] ’’تو جہاں بھی ہو اللہ حصولِ خیر کو تیرے لیے آسان کر دے۔‘‘ 141۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے آکر کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں سفر پر جا رہا ہوں۔ مجھے وصیت فرمائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[1] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۷۴۴) حدیث حسن۔ [2] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۴۴۴) حدیث حسن۔