کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 166
اس نے وعدہ کر رکھا ہے کہ وہ تمھاری دعا قبول کرے گا۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پڑھا: (( الْحَمْدُ للّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴿٢﴾ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ﴿٣﴾ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ۔ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ یَفْعَلُ مَا یُرِیْدُ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ، اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ، اَنْتَ الْغَنِيُّ وَنَحْنُ الْفُقَرَآئُ اَنْزِلْ عَلَیْنَا الْغَیْثَ وَاجْعَلْ مَا اَنْزَلْتَ لَنَا قُوَّۃً وَّ بَلَاغًا اِلٰی حِیْنٍ )) ’’ہر قسم کی تعریفیں اللہ رب العالمین کے لیے ہیں جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا اور روزِ قیامت کا مالک ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ جو چاہے کرتا ہے۔ اے اللہ! تو اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو غنی ہے اور ہم فقرا ہیں، ہم پر بارش نازل فرما اور جو تو نے نازل کیا اسے ہمارے لیے ایک مدت تک کے لیے قوت و کفایت کا ذریعہ بنا دے۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ اُٹھائے یہاں تک کہ