کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 162
’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اہل میں سے کسی کو دَم کرتے تو اپنے دائیں ہاتھ سے جائے تکلیف کو چھوتے اوریہ دعا کرتے: (( اَللّٰھُمَّ رَبَّ النَّاسِ اَذْھِبِ الْبَاْسَ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَآئَ اِلَّا شِفَاؤُکَ شِفَآئً لَّا یُغَادِرُ سَقَمًا )) [1] ’’اے اللہ! لوگوں کے رب، اس تکلیف کو دُور کر اور شفا عطا فرما کہ صرف تو ہی شافی ہے۔ تیری شفا کے علاوہ کوئی شفا نہیں، ایسی شفا دے جو کسی بیماری کو باقی نہ چھوڑے۔‘‘ 125۔ حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے جسم میں دَرد کی شکایت کی جو انھیں مشرّف بہ اسلام ہونے کے وقت سے مسلسل ہو رہی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنے ہاتھ کو اس جگہ رکھو جہاں دَرد ہے، پھر تین مرتبہ ’’بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ‘‘ پڑھ کر سات مرتبہ یہ دعا کرو: (( اَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَ قُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَاُحَاذِرُ ))
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۵۴۱۸) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۱۹۱)