کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 157
’’میں تجھے وہ دعا سکھلا دوں جو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھلائی تھی۔ اگر تجھ پر پہاڑ جِتنا قرض بھی ہو تو اللہ اسے ادا کرا دے گا۔ یہ دعا کیا کرو: (( اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ )) [1] ’’اے اللہ! مجھے حرام سے حلال کے ساتھ کفایت عطاکر اور اپنے فضل کے ساتھ مجھے اپنے ماسوا سے غنی کر دے۔‘‘
[1] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۵۶۳) حدیث حسن۔