کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 155
سے بہتر چیز مقدّر کرنا۔‘‘ تو اللہ اُسے اس مصیبت سے محفوظ رکھتا اور اس سے بہتر چیز اس کے مقدر میں کردیتا ہے۔ حضرت اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب ( میرے خاوند ) ابوسلمہ رضی اللہ عنہ فوت ہوگئے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق یہی کیا تو اللہ تعالیٰ نے اُن سے بدرجہا بہتر خاوند میرے مقدّر میں کر دیا اور وہ خودرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ [1] 119۔ حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا ہی فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے جبکہ ان کی نظر پھٹ چکی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ا ن کی آنکھیں بند کر دیں اور فرمایا: ’’جب روح قبض کرکے لے جائی جاتی ہے تو نظراس کا پیچھا کرتی ہے۔‘‘ ان کے اہل و عیال نے چیخ پکار شروع کر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنے نفسوں کے لیے بھلائی کے علاوہ کوئی دعا نہ کرنا،
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۱۶۵)