کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 153
(( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ بِنِعْمَتِہٖ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ )) ’’تمام تعریفیں اس ذات کے لیے ہیں جس کی رحمت کے ساتھ ہی نعمتیں اتمام پذیر ہوتی ہیں۔‘‘ اور جب کسی ناگوار چیز کو دیکھتے تو یہ پڑھا کرتے تھے: (( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ )) [1] ’’ہر قسم کی تعریف ہر حال میں اللہ ہی کے لیے ہے۔‘‘ چھوٹی یا بڑی مصیبت کے وقت: اللہ تعالیٰ کا ارشادِگرامی ہے: ﴿ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا للّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ﴿١٥٦﴾ أُولَـٰئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ ۖ وَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ﴾ [البقرۃ: ۱۵۶۔ ۱۵۷] ’’جنھیں جب کبھی کوئی مصیبت آتی ہے تو کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم تو خود اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہیں اور ہم اسی کی
[1] سنن ابنِ ماجہ، رقم الحدیث (۳۸۰۳) المعجم الأوسط (۶/ ۳۷۵) المستدرک (۱/ ۶۷۷)