کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 148
والد سے کیا تو انھوں نے کہا: اگر مجھے معلوم ہوتا کہ تم اس سے دوچار ہوگے تو تجھے کبھی نہ بھیجتا۔ بہر حال اگر کبھی ایسی آواز سنو تو اذان کہہ دو۔ میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سُنا ہے، وہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بیان فرما رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’جب اذان دی جائے تو شیطان بھاگ جاتا ہے۔‘‘ [1] 112۔ حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے سُنا: (( اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْکَ )) ’’میں تجھ سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یہ فرمایا: (( اَلْعَنُکَ بِلَعْنَۃِ اللّٰہِ )) ’’میں تجھ پر اللہ کی لعنت بیجتا ہوں۔‘‘ اور اپنا دستِ مبارک اس طرح آگے بڑھایا جیسے کسی چیز کو پکڑ رہے ہوں۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں وہ
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۳۸۹)