کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 146
شیطان کی شیطنت پر: اللہ ربُّ العزت کا ارشاد گرامی ہے: ﴿ وَقُل رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ 0  وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَن يَحْضُرُونِ﴾ [المومنون: ۹۷، ۹۸] ’’اور کہیے کہ میں شیاطین کے بہکاوؤں سے ا للہ کی پناہ مانگتا ہوں اور اس سے بھی پناہ مانگتا ہوں کہ وہ حاضر ہوں۔‘‘ 109۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے: (( اَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ مِنْ ھَمْزِہٖ وَنَفْخِہٖ وَنَفْثِہٖ )) [1] ’’میں سُننے والے اور جاننے والے اللہ کی پناہ ما نگتا ہوں شیطان مردود سے اس کے تکبرّ، تغزّل اور جنون سے۔‘‘ کیونکہ ارشادِ الٰہی ہے: ﴿ وَإِمَّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ  ۖ 
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۷۷۵) صحیح ابن خزیمۃ، رقم الحدیث (۴۶۷)