کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 145
وَبِکَ اَصُوْلُ وَبِکَ اُقَاتِلُ )) [1] ’’اے اللہ!تجھی سے میری طاقت اور تو ہی میرا حامی و ناصر ہے، تیرے فضل کے ساتھ ہی میں گھومتا پھرتا، حملہ کرتا اور لڑتا ہوں۔‘‘ 108۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ قرآنِ کریم میں ہے: ﴿ حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ﴾ [آل عمران: ۱۷۳] ’’ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کار ساز ہے۔‘‘ یہ کلمات حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس وقت کہے جب وہ نارِ نمرود میں ڈالے گئے اور یہی کلمات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت کہے جب لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کویہ کہا: ﴿ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ﴾ [آل عمران: ۱۷۳] ’’بے شمار لوگ آپ کے خلاف جمع ہوگئے ہیں۔‘‘ [2]
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۲۶۳۲) صحیح ابن حبان (۴۷۶۱) مسند أبي یعلی، رقم الحدیث (۳۱۳۳) [2] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۴۲۸۷)