کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 144
علمِ غیب میں ترجیح دے رکھی ہے، ان تمام کے ساتھ سوال کرتا ہوں کہ قرآن کو میرے دِل کا سرور اور سینے کا نور بنادے، غم کافور اور پریشانی دُور کرنے کا ذریعہ بنا دے۔‘‘ دشمن اور جابر حاکم سے مقابلے کے وقت: 106۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی قوم سے خوف محسوس کرتے تو یہ دعا پڑھتے: (( اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُ بِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ )) [1] ’’اے اللہ! ان کے مقابلے میں ہم تجھے کرتے ہیں اور ان کی برائیوں سے تیری پناہ چاہتے ہیں۔‘‘ 107۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دشمن سے سامنا کرتے وقت یہ دعا پڑھا کرتے تھے: (( اَللّٰھُمَّ اَنْتَ عَضُدِیْ وَاَنْتَ نَصِیْرِیْ بِکَ اَجُوْلُ
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۱۵۳۷) سنن النسائي الکبریٰ، رقم الحدیث (۵/ ۱۸۸)