کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 142
ایک روایت میں ہے کہ یہ کلمات سات مرتبہ پڑھے جائیں: (( اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّیْ لَا اُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا )) [1] ’’اللہ اللہ، میرا وہ رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا۔‘‘ 104۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ذوالنون (حضرت یونس علیہ السلام ) کی دعا جو انھوں نے مچھلی کے پیٹ میں کی تھی، ایسی ہے کہ کوئی مسلمان آدمی جب کسی بھی مشکل میں ہو اور وہ یہ دعا کرے تو اللہ ضرور قبول کرتا ہے: (( لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ )) [2] ’’تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے اور میں ظالموں (خطاکاروں) میں سے ہوں۔‘‘ 105۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ کوئی بندہ جب کسی پریشانی و غم میں مبتلا ہو اور وہ یہ دعا کرے تو اللہ اس کی
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۱۵۲۵) [2] سورۃ الأنبیاء [۸۷] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۵۰۵)