کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 141
(( یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ ))  ’’اے زندہ و قائم رہنے والے! میں تیری رحمت کے ساتھ تجھ سے مدد طلب کرتا ہوں۔‘‘ 102۔ حضرت ابی بکرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مبتلائے رنج و کرب کی دعا یہ ہے: (( اَللّٰھُمَّ رَحْمَتَکَ اَرْجُوْ فَلَا تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ وَاَصْلِحْ لِیْ شَأْنِیْ کُلَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ ))  ’’اے اللہ! میں تیری رحمت کا اُمیدوار ہوں، مجھے لمحہ بھر بھی میرے نفس کے سپرد نہ کرنا، میرے حالات کی اصلاح فرما، تیرے سوا کوئی معبُود نہیں۔‘‘ 103۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ’’تجھے ایسے کلمات نہ سکھادوں جنھیں تو رنج و غم کے وقت پڑھے؟‘‘