کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 133
اللّٰہُ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ وَلَوْکَرِہَ الْکَافِرُوْنَ )) [1] ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے ہر تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ مجھ میں اللہ کے فضل کے بغیر نیکی کا کام کرنے اور بُرے کام سے بچنے کی طاقت نہیں۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور نہ ہم اس کے سوا کسی کی عبادت کرتے ہیں، نعمت و فضل اُسی کے لیے ہیں اور خوبصورت ثنا بھی اُسی کے لیے ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ دین کو ہم اسی کے لیے خالص کرتے ہیں چاہے یہ کافروں کو بُرا ہی لگے۔‘‘ یہ کلمات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے بعد بلند آواز سے پڑھتے تھے۔ سب سے افضل: 93۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مہاجرین میں سے غریب لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر کہا کہ مالدار لوگ بلند درجات اور نعمتیں لے گئے۔ وہ بھی ہماری طرح
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۵۹۴)