کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 132
مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَلَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ )) [1] ’’اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے ہر قسم کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ! تو کسی کو نعمت دینا چاہے تو کوئی روک نہیں سکتا اور جس سے تو روک لے اسے کوئی دے نہیں سکتا۔ تیرے سامنے کسی شان والے کی شان اسے کوئی فائدہ نہیں دے سکتی۔‘‘ 92۔ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہر نماز سے سلام پھیرنے کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے تھے: (( لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍِ قَدِیْرٌ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ، لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَلَا نَعْبُدُ اِلَّا اِیَّاہُ، لَہُ النِّعْمَۃُ وَ لَہُ الْفَضْلُ وَلَہُ الثَّنَائُ الْحَسَنُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۸۰۸)