کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 126
چیزوں: عذابِ جہنّم، عذابِ قبر، فتنۂ حیات و ممات اور دجّال کے شر سے پناہ مانگے۔‘‘  85۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں یہ دعا فرمایا کرتے تھے: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِن فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْمَأَثَمِ وَالْمَغْرَمِ ))  ’’اے اللہ! میں عذابِ قبر، فتنۂ مسیح دجّال اور فتنۂ حیات و ممات سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور اے اللہ! میں گناہ اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ کِسی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہ کثرت قرض