کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 125
میں) کہا کرتے تھے: (( اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاجْبُرْنِیْ وَعَافِنِیْ وَارْزُقْنِیْ ))[1] ’’اے اللہ! مجھے بخش دے، مجُھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے، میری درستی فرما، مجھے عافیّت دے اور مجھے رزق عطا کر۔‘‘ 83۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں سجدوں کے درمیان یہ کہا کرتے تھے: (( رَبِّ اغْفِرْلِیْ رَبِّ اغْفِرْلِیْ )) [2] ’’اے میرے رب! میری مغفرت فرما، اے میرے رب! میری مغفرت فرما۔‘‘ نماز میں اور تشہد کے بعد دُعائیں: 84۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ََ’’تم میں سے کوئی جب آخری تشہد سے فارغ ہو تو چار
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۸۵۰) [2] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۸۷۴)