کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 124
81۔ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ’’ایک رات میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بستر سے غائب پایا، انھیں تلاش کرتے ہوئے میرا ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں کے تلوؤں پر پڑا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں تھے، آپ کے پاؤں کھڑے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ رہے تھے: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ وَ بِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوْبَتِکَ وَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْکَ، لَا اُحْصِيْ ثَنَائًَ عَلَیْکَ أَنْتَ کَمَا اَثْنَیْتَ عَلٰی نَفْسِکَ )) [1] ’’اے اللہ! میں تیری رضا کے ساتھ تیرے غصے سے، تیرے عفو و کرم کے ساتھ تیری عقوبت و سزا سے اورتیرے (فضل و کرم کے) ساتھ ہی (تیرے عذابوں ) سے پناہ مانگتا ہوں۔ میں تیری حمد و ثنا کا شمار نہیں کرتا، تو ایسا ہی صاحبِ حمد و ثنا ہے جیسا کہ تو نے خود اپنی ثنا بیان فرمائی ہے۔‘‘ سجدوں کے درمیان بیٹھ کر: 82۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں سجدوں کے درمیان (جلسہ
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۴۸۶)