کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 122
تعریفیں کیں تو ان کا صحیح حق دار ہے، ہم سب تیرے بندے ہیں۔ اے اللہ! تو کوئی نعمت دینا چاہے تو اسے کوئی روک نہیں سکتا اور جس سے تو روکے اسے کوئی دے نہیں سکتا اور تیرے سامنے کسی شان والے کی شان کوئی فائدہ نہیں دے سکتی۔‘‘ 78۔ حضرت رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’ایک دن ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع سے سر اُٹھایا تو فرمایا: (( سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ )) ’’اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی حمد بیان کی۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ایک آدمی نے کہا: (( رَبَّنَا وَ لَکَ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ )) ’’اے اللہ! ہر قسم کی بے شمار، طیّب اور مبارک تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں۔‘‘ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر کر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی طرف