کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 121
(( رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ))  ’’اے ہمارے رب! ہر قسم کی تعریف تیرے ہی لیے ہے۔‘‘ -77 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع سے سر اُٹھاتے تو فرماتے: (( اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ مِلْئَ السَّمٰوَاتِ وَ مِلْئَ الْاَرْضِ وَمِلْئَ مَا بَیْنَھُمَا وَمِلْئَ مَا شِئْتَ مِنْ شَیئٍ بَعْدُ اَھْلَ الثَّنَآئِ وَالْمَجْدِ اَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ وَکُلُّنَا لَکَ عَبْدٌ اَللّٰھُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ ))  ’’اے اللہ! اے ہمارے رب! ہر قسم کی تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں، پیمانۂ زمین و آسمان بھر کر، ان کا درمیانی خلا بھر کر اور ان کے بعد جس چیز کو تو پیمانہ بنائے وہ بھر کر۔ تو صاحبِ ثنا اور بزرگی والا ہے، تیرے بندے نے جو