کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 109
’’اے اللہ! میرے اور میری خطاؤں میں اتنی دُوری کر دے، جس طرح تو نے مشرق و مغرب کے مابین دُوری کی ہوئی ہے۔ اے اللہ! مجھے میرے گناہوں سے اس طرح صاف کر دے جس طرح سفید کپڑے کو میل سے صاف کیا جاتا ہے۔ اے اللہ! مجھے میرے گناہوں سے برف، پانی اور اَولوں کے ساتھ دھو دے۔‘‘ -63 حضرت جُبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں کھڑے ہوئے اور تین مرتبہ یہ پڑھا: (( اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا وَسُبْحَانَ اللّٰہِ بُکْرَۃً وَّ اَصِیْلًا )) ’’اللہ سب سے بڑا ہے، ہر قِسم کی بے شمار تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور صبح و شام اس کی تسبیح بیان کرتا ہوں۔‘‘ (( اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ مِنْ نَفْخِہٖ وَنَفْثِہٖ وَھَمْزِہٖ )) ’’میں شیطان مردُود سے، اس کے تکبّر، تغزّل اور جنون