کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 103
ہے اور آدمی اور اس کے دِل میں حائل ہو کر کہتا ہے: فلاں چیز یاد کر، فلاں بات یاد کر، چاہے وہ ان خیالات میں نہ پھنسے، مگر آدمی کا یہ حال ہو جاتا ہے کہ وہ یہ نہیں جانتا کہ اُس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں؟‘‘ [1] 55۔ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’موذن کی اذان کو جتنے جِنّ و اِنس سُنتے ہیں، وہ سب قیامت کے دن اس کے حق میں شہادت دیں گے۔‘‘ [2] 56۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم اذان سنو تو وہی کلمات دُہراؤ، پھر مجھ پر سلام بھیجو، جس نے مجھ پر ایک دفعہ سلام بھیجا، اللہ تعالیٰ اس کے عوض اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔ پھر اللہ سے میرے لیے وسیلے کا سوال کرو، یہ جنت میں ایک مقام کا نام ہے، جو بندگانِ الٰہی میں سے ایک بندے کے لیے
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۶۰۸) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۳۸۹) [2] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۲۰۹)