کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 102
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب کوئی یہ دُعا کرے تو شیطان کہتا ہے: مجھ سے یہ سارا دن محفوظ ہوگیا۔ ‘‘ [1] فضیلتِ اذان اور دُعائیں: 53۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’اگر لوگوں کو اذان کہنے اور پہلی صف میں کھڑے ہونے کی فضیلت کا پتا چل جائے تو انھیں قرعہ اندازی کرنے کے سوا چارہ نہ رہے اور وہ ضرور قرعہ اندازی کریں۔‘‘ [2] 54۔ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’جب اذان کہی جائے تو شیطان جب تک اذان سُنتا رہے گوز مارتا ہوا بھاگتا جاتا ہے۔ جب اذان مکمل ہو جائے تو پھر لَوٹ آتا ہے۔ جب اقامت کہی جا رہی ہو تو پھر بھاگ جاتا ہے اور اقامت مکمّل ہونے پر پھر لَوٹ آتا
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۴۶۶) [2] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۶۱۵) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۴۳۷)