کتاب: مولانا وحید الدین خان افکار ونظریات - صفحہ 1
کتاب: مولانا وحید الدین خان افکار ونظریات مصنف: ڈاکٹر حافظ محمد زبیر پبلیشر: مکتبہ رحمۃ للعالمین، لاہور ترجمہ: مقدمہ پیدائش اور ابتدائی تعلیم مولانا وحید الدین خان یکم جنوری ۱۹۲۵ء کو پیدا ہوئے۔ ان کی پیدائش اُتر پردیش، بھارت کے ایک قصبہ اعظم گڑھ میں ہوئی۔ چار یا چھ سال کی عمر میں ہی اِن کے والد محترم ’فریدالدین خان، وفات پا گئے ۔ اِن کی والدہ ’زیب النساء خاتون، نے اِن کی پرورش کی اور اِن کے چچاصوفی عبد الحمید خان نے اِن کی تعلیم کی ذمہ داری اٹھائی۔خان صاحب کا کہنا ہے کہ بچپن کی یتیمی نے اُن میں مسائل سے جان چھڑانے کی بجائے اُن کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ پیدا کیا ۔ (http://www.cpsglobal.org/mwk) اُنہوں نے ابتدائی تعلیم مدرسۃ الاصلاح،سرائے میر، اعظم گڑھ سے ہی حاصل کی۔ ۱۹۳۸ء میں اِس مدرسہ میں داخلہ لیا اور ۱۹۴۴ء میں چھ سال بعد اُنہوں نے یہاں سے اپنی مذہبی تعلیم مکمل کر لی۔اِس کے بعد ان کے بڑے بھائی نے اُنہیں کاروبار میں شامل کرنے کی کوشش کی لیکن اُن کا خیال یہ تھا کہ اُنہیں ابھی انگریزی زبان کی تعلیم حاصل کرنی ہے۔ اِس مقصد کے لیے اُنہوں نے لائبریری جا کر سائنس اور جدید علوم کی کتب کا مطالعہ شروع کیا۔(Ibid.) کچھ عرصہ بعد خان صاحب نے محسوس کیا کہ اُنہوں نے مدرسہ کی تعلیم کے ساتھ جدید علوم کا بھی کافی مطالعہ کر لیا ہے تو اُنہوں نے دینی علم کو زمانہ حاضر کے تقاضوں کے مطابق پیش کرنے کا ارادہ کیا۔ اُن کی تحریروں میں بین المذاہب مکالمہ اور اَمن کا بہت زیادہ ذکر ملتا ہے۔ اور آخر عمر میں اُنہوں نے دین اسلام کا خلاصہ اِنہی دو لفظوں میں بیان ہے۔ ۱۹۵۵ء میں اُن کی پہلی کتاب’نئے عہد کے دروازے پر، شائع ہوئی۔ یہی کتاب بعد میں اُن کی معروف کتاب ’مذہب اور جدید چیلنج، کے لیے بنیاد بنی اور اِس کا عربی ترجمہ ’’الإسلام یتحدی‘‘ کے نام سے مقبول عام ہوا جو کئی ایک عرب جامعات کے نصاب میں بھی شامل ہے۔ جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے شائع شدہ ایک حالیہ کتاب’’500