کتاب: طلاق کے مسائل - صفحہ 98
أَحْـــــکَامُ الـــنَّفَـــقَــۃِ عورت کے نان نفقہ کے مسائل مسئلہ نمبر146:بیوی کا نان ونفقہ مرد کے ذمہ ہے۔ مسئلہ نمبر147:بیوی کا نان ونفقہ شوہر کی حیثیت کے مطابق ہے۔ وضاحت : حدیث کے لئے مسئلہ نمبر71ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ نمبر148:بیوی کا نان و نفقہ دوسرے رشتہ داروں کے نان ونفقہ پر مقدم ہے۔ وضاحت : حدیث کے لئے مسئلہ نمبر72ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ نمبر149:دوران عدت مطلقہ بیوی کا نان ونفقہ مرد کے ذمہ واجب ہے۔ وضاحت : حدیث کے لئے مسئلہ نمبر139-138ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ نمبر150:تیسری طلاق کے بعد مرد، عورت کے نان ونفقہ کا ذمہ دار نہیں۔ عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا تَقُوْلُ : اِنَّ زَوْجَہَا طَلَّقَہَا ثَلاَ ثًا فَلَمْ یَجْعَلْ لَہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ سَکْنٰی وَ لاَ نَفْقَۃً۔ رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[1](صحیح) حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے شوہر نے انہیں تین طلاقیں دے دیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ کے لئے نہ خرچ کا حکم دیا نہ رہائش کا ۔ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر151:جو شخص بیوی کو نان و نفقہ نہ دے ، اس سے عورت طلاق لینا چاہے تو لے سکتی ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((فِی الرَّجُلِ لاَ یَجِدُ مَا یُنْفِقُ
[1] صحیح سنن ابی داؤد، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 2016 [2] کتاب الطلاق ، باب عدۃ التی تفقد زوجہا