کتاب: طلاق کے مسائل - صفحہ 66
حضرت عبداللہ بن زمعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کوئی آدمی اپنی بیوی کو لونڈی کی طرح نہ مارے اور پھر رات کو اس سے ہمبستری کرنے لگے۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر72:عورت کے جنسی حقوق ادا کرنا مرد پر واجب ہے۔ عَنْ سَعِیْدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ رَحِمَہُ اللّٰہُ یَقُوْلُ سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ اَبِیْ وَقَّاصٍ رضی اللّٰه عنہ یَقُوْلُ : رَدَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم عَلٰی عُثْمَانَ ابْنِ مَظْعُوْنَ رضی اللّٰه عنہ اَلتَّبَتُّلَ وَ لَوْ اَذِنَ لَہٗ لَاَخْتَصَیْنَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت سعید بن مسیب aکہتے ہیں میں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ ’’رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کو عورتوں سے الگ رہنے کی اجازت نہ دی اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو اجازت دے دیتے تو ہم (کوئی دوا وغیرہ کھا کر)اپنے آپ کو نامرد کر لیتے۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : اس بارے میں مزید احکام جاننے کے لئے کتاب الطلاق میں ایلاء کے مسائل مسئلہ نمبر 128تا133کا ملاحظہ فرمائیں ۔ مسئلہ نمبر73:بیوی کو قرآن و حدیث کی تعلیم دینا اور اللہ سے ڈرتے رہنے کی تاکید کرتے رہنا مرد پر واجب ہے۔ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((اَنْفِقْ عَلٰی عَیَالِکَ مِنْ طَوْلِکَ وَ لاَ تَرْفَعْ عَنْہُمْ عَصَاکَ اَدَبًا وَ اَخْفِہِمْ فِی اللّٰہِ)) رَوَاہُ اَحْمَدُ[2] حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اپنی استطاعت کے مطابق اپنے اہل و عیال پر خرچ کرو اور انہیں تعلیم دینے کے لئے چھڑی سے بے نیاز نہ رہو اور انہیں اللہ سے ڈرنے کی تاکید کرتے رہو۔‘‘اسے احمد نے روایت کیا ہے۔ عَنْ عَلِیِّ بْنِ اَبِیْ طَالِبٍ رضی اللّٰه عنہ فِیْ قَوْلِہٖ عَزَّوَجَلَّ { قُوْٓا اَنْفُسَكُمْ وَاَهْلِيْكُمْ ](6:66)} قَالَ : عَلِّمُوْا اَنْفُسَکُمْ وَ اَہْلِیْکُمُ الْخَیْرَ۔ رَوَاہُ الْحَاکِمُ[3] حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد’’اور اپنے اہل و عیال کو جہنم کی آگ سے
[1] صحیح سنن الترمذی ، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 928 [2] کتاب الزکاۃ ، باب فضل النفقۃ علی العیال و المملوک [3] کتاب النکاح ، باب الوصیۃ بالنساء [4] کتاب النکاح ، باب الوصیۃ بالنساء [5] کتاب النکاح ، باب ما یکرہ من ضرب النساء