کتاب: طلاق کے مسائل - صفحہ 63
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’قیامت کے روز تمہیں ایک دوسرے کے حقوق ضرور ادا کرنے پڑیں گے یہاں تک کہ (اگر سینگ والی بکری نے بے سینگ بکری کو مارا ہوگا تو )سینگ والی بکری سے بے سینگ والی بکری کا بدلہ بھی لیاجائے گا۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ وضاحت : جانوروں کے لئے اگرچہ عذاب اور ثواب نہیں لیکن قیامت کے روز ایک دوسرے کے حقوق دلوانے کے لئے ایک بار جانوروں کو زندہ کیا جائے گا،اس سے حقوق العباد کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔ مسئلہ نمبر68:بیوی پر ظلم کرنے سے بچنا چاہئے۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((اِتَّقُوْا دَعْوَۃَ الْمَظْلُوْمِ فَاِنَّہَا تَصْعَدُ اِلَی السَّمَآئِ کَاَنَّہَا شَرَارَۃٌ )) رَوَاہُ الْحَاکِمُ[1] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’مظلوم کی دعا سے بچو مظلوم کی دعا (اس تیزی سے) آسمانوں پر پہنچتی ہے جس تیزی سے آگ کا شعلہ بلند ہوتا ہے۔‘‘اسے حاکم نے روایت کیا ہے۔
[1] کتاب النکاح ، باب لزوجک علیک حق [2] کتاب الزکاۃ ، باب فضل النفقۃ علی العیال والمملوک [3] صحیح سنن ابن ماجۃ ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 2968 [4] کتاب البر والصلۃ ، باب تحریم الظلم