کتاب: طلاق کے مسائل - صفحہ 58
مسئلہ نمبر58:شوہر ،بیوی کی جنت یا جہنم ہے۔ عَنْ حُصَیْنِ بْنِ مِحْصَنٍ قَالَ : حَدَّثَنِیْ عَمَّتِیْ قَالَ : أَتَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ فِیْ بَعْضِ الْحَاجَۃِ ، فَقَالَ ((اَیُّ ہٰذِہٖ أَذَاتُ بَعْلٍ ؟)) قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ ((کَیْفَ أَنْتِ لَہٗ ؟)) قُلْتُ : مَا آلُوْہُ اِلاَّ مَا عَجِزْتُ عَنْہُ ، قَالَ ((فَانْظُرِیْ ، أَیْنَ أَنْتِ مِنْہُ ؟ فَاِنَّمَا ہُوَ جَنَّتُکِ وَ نَارُکِ )) رَوَاہُ اَحْمَدُ وَالطِّبْرَانِیُّ وَالْحَاکِمُ وَالْبَیْہَقِیُّ[1] (صحیح) حضرت حصین بن محصن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے میری پھوپھی نے بتایا کہ میں کسی کام سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا ’’یہ کون عورت (آئی )ہے؟کیا شوہر والی ہے؟‘‘میں نے عرض کیا ’’ہاں!‘‘پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا ’’تیرا اپنے شوہر کے ساتھ کیسا رویہ ہے؟‘‘میں نے عرض کیا ’’میں نے کبھی اس کی اطاعت اور خدمت کرنے میں کسر نہیں چھوڑی سوائے اس چیز کے جو میرے بس میں نہ ہو۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’اچھا یہ بتاؤ اس کی نظر میں تم کیسی ہو؟ یاد رکھو! وہ تمہاری جنت اور جہنم ہے۔‘‘اسے احمد ،طبرانی حاکم اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((لَوْ کُنْتُ آمِرًا اَنْ یَسْجُدَ لِاَحَدٍ لَأَمَرْتُ الْمَرْأَۃَ اَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِہَا )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیّ[2](صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اگر میں (اللہ کے علاوہ )کسی دوسرے کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو بیوی کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ وضاحت :جس معاملے میں شوہر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کا حکم دے اس معاملے میں شوہر کی اطاعت واجب نہیں ۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے ’’اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے معاملہ میں کسی کی اطاعت جائز نہیں۔‘‘ (مسند احمد) مسئلہ نمبر59:شوہر کی ہر جائز خواہش کا احترام کرنا بیوی پر واجب ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ (( لاَ یَحِلُّ لِلْمَرْأَۃِ اَنْ تَصُوْمَ زَوْجُہَا شَاہِدٌ اِلاَّ بِاِذْنِہٖ ، وَ لاَ تَأْذَنُ فِیْ بَیْتِہٖ اِلاَّ بِاِذْنِہٖ وَ مَا اَنْفَقَتْ مِنْ نَفَقَۃٍ عَنْ غَیْرِ