کتاب: طلاق کے مسائل - صفحہ 37
کِـــرَاہَۃُ الطَّــــلاَقِ طلاق کی کراہت مسئلہ نمبر 3:ہنسی ،مذاق،غصہ یا سنجیدگی میں سے ہر حالت میں دی گئی طلاق واقع ہو جاتی ہے عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((ثَلاَثٌ جِدُّہُنَّ جِدٌّ وَ ہَزْلُہُنَّ جِدٌّ ، اَلنِّکَاحُ وَالطَّلاَقُ الرَّجْعَۃُ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (حسن) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’تین چیزوں میں سنجیدگی ،اور ہنسی مذاق میں بھی کہی گئی بات واقع ہو جاتی ہے پہلی چیز نکاح ،دوسری چیز طلاق اور تیسری چیز رجوع ۔اسے ترمذی نے روایت کیا ہے مسئلہ نمبر4:بلاوجہ طلاق کا مطالبہ کرنے والی عورت جنت کی خوشبو تک نہیں پائے گی۔ عَنْ ثَوْبَانَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((اَیُّمَا اِمْرَأَۃٍ سَأَلَتْ زَوْجَہَا طَلاَ قًا مِنْ غَیْرِ بَأْسٍ فَحَرَامٌ عَلَیْہَا رَائِحَۃُ الْجَنَّۃِ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَابْنُ مَاجَۃَ[2] (صحیح) حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’جس عورت نے اپنے شوہر سے بلاوجہ طلاق مانگی اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے ۔اسے ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے مسئلہ نمبر 5:بلاعذر خلع طلب کرنے والی عورت منافق ہے۔ عَنْ ثَوْبَانَ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((اَلْمُخْتَلِعَاتُ ہُنَّ الْمُنَافِقَاتُ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[3]
[1] کتاب الطلاق ، باب ماجاء فی الخلیۃ والبریۃ واشباہ ذلک [2] صحیح سنن ابن ماجۃ للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 1662