کتاب: طلاق کے مسائل - صفحہ 32
کوئی کمی واقع نہیں ہوگی ۔ان شاء اللہ! طلاق کے مسائل نکاح کی نسبت زیادہ تحقیق طلب اور احتیاط کے متقاضی تھے ہم نے اہل علم سے حتی المقدور استفادہ کی کوشش کی ہے تاہم کسی غلطی کی نشاندھی پر ہم اہل علم کے تہہ دل سے شکر گزارہوں گے جن علماء کرام نے اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا ہے میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ۔کتب احادیث کی تیاری نیز دوسری زبانوں میں ترجمہ طباعت اور تقسیم میں کسی بھی طرح حصہ لینے والے تمام حضرات کے حق میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لئے اس کار خیر کو قیامت تک کے لئے صدقہ جاریہ بنائے اور دنیا و آخرت میں ان کی عزت افزائی فرمائے ۔آمین! { رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ  } اے ہمارے پروردگار! ہماری یہ (حقیرسی)خدمت (اپنی بارگاہ میں)قبول فرما، بے شک توخوب سننے اور خوب جاننے والا ہے۔ محمد اقبال کیلانی عفی اللہ عنہ 29 اگست 1998ء 7 جمادی الاولٰی 1419ہـ الریاض ، سعودی عرب